شدت پسندی امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ donald trump
The news is by your side.

Advertisement

شدت پسندی امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دے دی، ٹرمپ نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا پیچھا ان کے ذرائع تک کیا جائے گا، انسداد دہشت گردی شراکت دار ممالک سے تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔

القاعدہ، داعش اور ایران کی پشت پناہی کرنے والے دہشت گرد امریکا کو نشانہ بنارہے ہیں

مائیک پومپیو

وائٹ ہاؤس کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ذرائع نشانہ بنائے جائیں گے، امریکی قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے یہ نظریات کی جنگ ہے، کسی ایک تنظیم کے بجائے ہر سطح پر توجہ دی جائے گی۔

جان بولٹن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک اتحادی ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ امریکی اداروں کو انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے آلات سے مسلح کیا جائے گا، نئی انسداد دہشت گردی پالیسی امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کردئیے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ القاعدہ، داعش اور ایران کی پشت پناہی کرنے والے دہشت گرد امریکا کو نشانہ بنارہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں