تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صدرٹرمپ کا نیا ویڈیو بیان، لہجے میں تبدیلی، پرامن انتقال اقتدارکی باتیں

واشنگٹن : دارالحکومت میں ٹرمپ حامیوں کے پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں پُرامن انتقال اقتدار کی باتیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور الیکٹرول ووٹنگ کو روکنے کانگریس پر چڑھائی کی گئی تھی تاہم اب صدر ٹرمپ نے پرامن انتقال اقتدار کی کردی ہے۔

ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں، کیپٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتا ہوں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی روکنے کےلیے نیشنل گارڈز تعینات کیے ہیں، امریکا کی بطور صدر نمائندگی زندگی بھر اعزاز کی بات رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مفاہمت اور امریکیوں کے زخم پر مرہم رکھنے کا وقت ہے، ہم سب کو امریکا کی بہتری کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیس جنوری 2021 کو نئی انتظامیہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی باگ ڈور سنبھالے گی۔

Comments

- Advertisement -