کراچی: صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے گل پلازہ کا دورہ کیا، متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرض دینے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے اندوہناک سانحے کے بعد صدر ڈبلیو ایچ او سلمان اقبال گل پلازہ کا دورہ کیا، انھوں نے صدر گل پلازہ یونین تنو یرپاستا اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور کہا کہ گل پلازہ متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرضہ دوں گا
سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح سے گل پلازہ متاثرین کےساتھ کھڑا ہوں۔
یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ سے صرف کراچی نہیں پورے ملک کو معاشی سپورٹ ملتی تھی، تاجرکام کریں اور کاروبار چلائیں۔
صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے اپنے دورے میں متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ گل پلازہ صرف کراچی نہیں پورے ملک کیلئے سانحہ ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ کی وجہ سے سامان پورے پاکستان میں جاتا ہے، دکانداروں کے گھر کے اخراجات گل پلازہ سے نکلتے تھے، دکانداروں کو یہاں تک کہا کہ ہم آپ کو 5 سے 6 ارب روپے کا قرض دینے کو تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دکاندار دوبارہ اپنا کاروبار شروع کریں اور جب قرض واپس کرسکیں تب کریں، گل پلازہ کی 1200 دکانوں کا مطلب ہے کہ 60 ہزار گھروں کا معاملہ ہے۔
دریں اثنا صدر گل پلازہ یونین تنویر پاستا نے صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال سے اظہارتشکر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ 5 سے 6 ارب قرض کا اعلان کرنے پر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تنویر پاستا نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سندھ حکومت کے ذریعے ہی ہمارے نقصانات کا ازالہ ہو، گل پلازہ پر آگ لگنے کے بعد سلمان اقبال پہلے دن سے رابطے میں تھے، ہمارا دل بڑا ہوگیا کہ سلمان اقبال جیسے بڑے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں
صدرگل پلازہ یونین تنویرپاستا نے کہا کہ کراچی چیمبر ہمارے ساتھ ہے، جاوید بلوانی زبیر موتی والا سب موجود تھے، ہم نے میٹنگ بھی کی۔
سندھ حکومت نے متاثرین کیلئے ایک ایک کروڑ معاوضے کا اعلان کیا ہے، سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائےگا، سندھ حکومت نے کہا کہ ہم گل پلازہ کی دکانوں کو دوبارہ تعمیرکرکے دیں گے۔
تنویرپاستا نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کراچی آئیں اور دیکھیں ہم کس حال میں ہیں۔
گل پلازہ سانحہ: عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش ناکام بنائیں گے، رپورٹ جلد سامنے آئیگی، میئر کراچی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



