بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

حکومت کا 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت معیشت، توانائی و علاقائی صورت حال پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں معاشی، توانائی اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور تیل و گیس دباؤ، توانائی لاگت پر قابو پانے پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے پر بریفنگ دی گئی، مہنگائی کے بوجھ میں کمی کے لیے تمام اقداماتت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سفارتی روابط پر بریفنگ دی، ترکیہ، سعودی عرب، مصری قیادت سے روابط پر اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں بچت اقدامات سے حاصل فنڈز عوامی ریلیف پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بریفنگ دی گئی حکومت نے اخراجات کم کیے، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی، وزیراعظم نے تیل کی قیمت بڑھانے کی تجاویز بارہا مسترد کردیں۔

علاوہ ازیں عوام کو ایندھن بچت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی ترغیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں