اسلام آباد (6 جنوری 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفد کے ہمراہ حال ہی میں عراق کا دورہ کیا جس کے اخراجات خود برداشت کیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ 20 سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ ان کے وفد میں 20 کے قریب افراد شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت کے ساتھ عراق جانے والے وفد کے اخراجات خود برداشت کیے۔ انہوں نے وفد کے ٹرانسپورٹ اور قیام وطعام کا تمام خرچہ اپنی جیب سے ادا کیا۔
انہوں نے دورہ عراق کے دوران بغداد، کوفہ، کربلا اور نجف میں وفد کے ہمراہ زیارات کی تھیں۔ صدر نے ان تمام مقامات پر رہائش، کھانے اور آمدورفت کے تمام بل ادا کیے۔
صدر زرداری کے ہمراہ عراق جانے والے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سینیٹر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، عاصم حسین، سندھ کے وزرا ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال شامل تھے۔
صدر مملکت نے بغداد میں عراقی ہم منصب، وزیراعظم اور گورنرز سے ملاقاتیں کی تھیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
صدر نے عراق میں پاکستانی زائرین اور لیبر کود رپیش مشکلات کے حل کی درخواست کی تھی اور عراقی حکام سے میڈیکل ٹورازم کے فروغ پر بات کی تھی۔
صدر مملکت کی روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری


