پیر, جون 15, 2026
اشتہار

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا: پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز آج منگل سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 12 مئی سے 21 جون تک ٹورنامنٹ میں 45 تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔

گولڈ ٹورنامنٹ 14 اور سلور ٹورنامنٹ میں 10 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کو گولڈ اور سلور ٹائرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور کا آغاز 18 مئی سے ہوگا جبکہ گولڈ کی فائنلسٹ ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

بنگلادیش کے خلاف ڈرا نہیں جیت کے لیے جائیں گے، سلمان آغا

رپورٹس کے مطابق پول اے کے میچز ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم ہری پور، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ پول بی کے میچز شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوں گے۔

گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ گریڈ ٹو رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں