تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

صدر ورلڈ اکنامک فورم بھی عمران خان کے معترف

ڈاووس: عالمی اقتصادی فورم کے صدر بوربرینڈے نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ڈاووس میں وزیراعظم عمران خان کے ورلڈ اکنامک فورم 2020 سے متاثر کن خطاب پر صدر ورلڈ اکنامک فورم بھی عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب بہت متاثرکن تھا، بغیر کسی تحریر کے بڑی فصاحت سے اپناوژن سامنے رکھا، بوربرینڈے نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 70 فیصد بڑھی، سرمایہ کاری بڑھنے کا تعلق حقیقت سے ہےکہ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی جب کہ پاکستان میں توانائی کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب

واضح رہے کہ عمران خان نے ورلڈ اکناک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں پاکستان افغان جہاد اور امریکی اتحاد کا حصہ بنا، افغان جہاد کے بعد امریکا چلا گیا اور ہمیں شدت پسندوں کے حوالے کرگیا، افغان جہاد کے بعد عسکری تنظیموں نے کلاشنکوف کلچر کو پروان چڑھایا، عسکریت پسندوں کو غیرمسلح کرنے میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کشیدگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، حکومت میں آنے کے بعد معاشی لحاظ سے سخت فیصلے کرنا پڑے، سخت فیصلے کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -