تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں اغوا ہونے والا پریزائیڈنگ افسر زخمی حالت میں بازیاب

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی یونین کونسل 13 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 سے اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ افسر کو بازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر سمیع زخمی حالت میں مل گئے، انہیں کچھ شرپسند افراد ساتھ لے جانا چاہتے تھے، پولیس نے بروقت پہنچ کر پریذائیڈنگ افسر بازیاب کرایا، پولنگ اسٹیشن کے باہر کارکنوں کے درمیان کشیدگی کو کنٹرول کرلیا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ افراد مجھے اغوا کر کے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، شرپسند تھوڑے فاصلے پر زخمی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے، مجھ سے دھاندلی کرنے کا کہا گیا اور انکار کرنے پر تشدد کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کے بیانات اور واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں، شرپسند افراد کی شناخت کر کے قانونی کارروائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -