تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

"ملک کی لوٹی دولت واپس کرو ورنہ جیل کاٹو”

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرو، ورنہ جیل کاٹو، شبلی فراز کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک کاپہلا فیز ناکام ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کو پاکستان کی سیاست میں کوئی تجربہ نہیں، اپوزیشن سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں سیاست گروی نہ رکھے۔

فواد چوہدری نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلےپاپابچاؤ مہم تھی اب ہمیں لندن جانےدومہم ہے، ایک شخص لندن سےنہیں آرہا، باقیوں کو ہم جانےنہیں دینگے، بات واضح ہے کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرو ورنہ جیل کاٹو۔

لیگی رہنما جاوید لطیف کو شطرنج کا مہرہ قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جاویدلطیف نےکہا اگر مریم کو کچھ ہوا تو”پاکستان نہ کھپے”، جاویدلطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ شطرنج کا مہرہ ہیں، اصل سوچ یہ ہےکہ یہ لوگ بانی متحدہ بننا چاہتے ہیں، جاوید لطیف کےبیان پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نےاحتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دیدی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف لانگ مارچ منسوخ کرے اور پاکستان کےمفادمیں فیصلےکرے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی، اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن کو ناکامی ہوئی، جو فیصلے اپوزیشن کےحق میں ہوں وہ ٹھیک، جوخلاف ہوں وہ غلط۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکی دیتی ہے، اپوزیشن کی تحریک کا پہلا فیز ناکام ہوچکا، معیشت کا پہیہ چل پڑا،جس میں اپوزیشن کو سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -