اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بیرون ملک تعینات پریس افسران پر میزبان ملک ی زبان سیکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف منفی پراپیگنڈےکا متحرک انداز سے تدارک کرناہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بیرون ملک تعینات پریس افسران سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو وطن کا نام بلند کرنےکیلئےذمہ داریاں انجام دینا ہوں گی۔
شبلی فراز نے کہا کہ نو منتخب افسران عالمی سطح پرپاکستان کامثبت تشخص اجاگر کریں، وزارت اطلاعات کاملکی تشخص دنیامیں اجاگرکرنےمیں اہم کردارہے، یہ کردارچیلنجزکومد نظر رکھ کرجدیدمیڈیارحجانات کواپناکراداکرناہو گا۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میزبان ملک کی زبان سیکھنے کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہارت افسران کی بیرون ملک مؤثر کارکردگی کیلئےضروری ہے، پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈےکامتحرک انداز سے تدارک کرناہو گا جب کہ نوجوانوں کی ترقی سمیت اہم اموراجاگر کرنےکیلئےپریس افسران توجہ دیں۔
سیکریٹری اطلاعات اکبردرانی نے بیرون ملک تعینات افسران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاحت،ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کیاجائے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستان اوراسکےعوام کی نمائندگی کرناباعث اعزاز ہے، ملک کی نمائندگی ایک اہم ذمہ داری بھی ہے، سفارت کار کار ہر وقت ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔