تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا سے بچاؤ اور علاج اب ایک ہی ویکسین سے ممکن

بیجنگ : چین کی دوا ساز کمپنی نے ایسی کرونا ویکسین تیار کی ہے جو بیماری سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ کرونا سے متاثرہ شخص کا علاج بھی کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور چین سمیت کئی ممالک انسداد کرونا ویکسین تیار کرچکے ہیں اور تمام ممالک کی تیار کردہ ویکسین بیماری سے بچاؤ کےلیے استعمال کی جاتی ہے لیکن اب چینی کمپنی یشینگ بائیو نے ایسی ویکسین تیار کی ہے جس سے بیماری کا علاج بھی ممکن ہے۔

چین کی تیار کردہ اس ویکسین کے آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا اور اس سلسلے میں چینی کمپنی نے اماراتی حکومت اور نیوزی لینڈ کی میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت مانگی تھی جو گزشتہ دی جاچکی ہے۔

اجازت ملتے ہی کمپنی متحدہ عرب امارات میں انسانوں پر ٹرائلز کرے اور بیماری کے علاج کے حوالے سے ویکسین کی افادیت کی جانچ کی جائے گی۔

کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ شاہو کا کہنا تھا کہ پری کلینکل تحقیقی رپورٹس میں ویکسین بہت زیادہ تعداد میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بنانے اور خلیاتی مدافعت برق رفتاری سے پیدا کرنے میں کامیاب رہی۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ بندروں پر ایک ابتدائی تحقیق میں انہیں کرونا وائرس سے متاثر کرکے ویکسین کا استعمال کیا گیا جس کے نتائج حوصلہ افزاء تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کی دونوں خوراکوں کا استعمال 7 دن کے اندر کیا جاسکتا ہے جو کرونا وائرس کے اسپاپئیک پروٹین کو ہدف بناتی ہے اور ایک مرکب ایڈجوونٹ بناتی ہے جو ویکسینز کے مدافعتی ردعمل کو مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی اقسام ایلفا، بیٹا، گیما اور لمباڈا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کرتی ہے یہاں تک کہ ویکسینیشن کے 448 دن بعد بھی مدافعتی ردعمل بہت دیرپا اور مضبوط تھا۔

ڈیوڈ شاہو کا کہنا تھا کہ ویکسین کے ابتدائی اور آخری آزمائشی مرحلے بیرون ملک ہوں گے کیوں کہ چین میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -