بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ 63 ہزار ڈالر سے بلند ہوگئی جبکہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس وال اسٹریٹ کے نیس ڈیک انڈیکس میں اس کے حصص لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی دوپہر کو قیمت میں معمولی کمی کے بعد ورچوئل یونٹ نے 62 ہزار ڈالر سے زائد پر ٹریڈنگ کی، رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سو 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سوئس ماہر کے مطابق ’نیس ڈیک میں کوائن بیس کے لیے ایک اچھا آغاز روایتی مالیاتی ایونیو اور متبادل کرپٹو راستے کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔‘

سوئس ماہر نے مزید کہا کہ ’اسی طرح نیس ڈیک میں ایک کامیاب اضافہ روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے کا عمل بننا چاہیے۔‘

تاہم اسٹاک مارکیٹس اس دوران مہنگائی کے خدشات سے دوچار ہیں۔

زیادہ پیداوار اور مہنگائی نے مارکیٹس کو اس چیز سے روشناس کروا دیا ہے جس کی اگلے کچھ مہینوں میں توقع ہے، عالمی معیشت گزشتہ سال کے بحران سے نکل رہی ہے اور ویکسینیشن نے لوگوں کو آہستہ آہستہ وبا سے پہلے کی اپنی عادات کی جانب لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ رواں سال قیمتیں بڑھ جائیں گی، جو سینٹرل بینکوں کو مانیٹری پالیسیوں کو سخت کرنے پر مجبور کر دیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں