تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

خام تیل کی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار، قیمت 103 ڈالر پر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بے یقینی کی صورتحال جاری ہے، ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 1 ڈالر 18 سینٹ کمی سے 111.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 9 سینٹ گراوٹ کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 103.46 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا سلسلہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے جاری ہے۔

روسی حملے کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی اور جس کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

Comments

- Advertisement -