پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

روسی تیل پر پابندی کے باعث انٹرنیشنل خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتیں بھی پانچ ڈالر فی ایم ای بی ٹی یو کی سطح پر عبور کرچکی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد عالمی رہنماؤں نے روس پر تیل کی درآمد سمیت کئی اقسام کی پابندیاں عائد کردی تھی۔

روس کے نائب وزیراعظم نے روسی تیل پر پابندی لگانے اور یورپ کا انحصار روسی تیل پر کم کرنے پر متنبہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں