تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بجلی کی قیمت میں مزید 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع

اسلام آباد : پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی کی قیمت میں 4روپے76پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی کی قیمت میں 4روپے76پیسےفی یونٹ کااضافہ مانگ لیا۔

پیسکو نے بجلی صارفین سے 63 ارب روپےاضافی وصولی کی درخواست دے دی، نیپرا کی جانب سے پیسکو کی درخواست پر5 اپریل کو سماعت ہوگی۔

پیسکو نے24-2023کیلئےبجلی صارفین سےاضافی وصولیوں کی درخواست کی ، آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔

تنخواہ اورالاؤنسزکی مد میں17 ارب59 کروڑ روپے، روپے کی بےقدری کےتحت 4 ارب37 کروڑ60 لاکھ روپے اور پیسکو کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں17 ارب روپے وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔

خیال رہے پاکستان بھر میں یکم مارچ 2023 سے 30 جون 2023 تک بجلی کے صارفین پر اضافی سرچارج (PHL) کے طور پر PKR 3.82/- فی یونٹ لگایا گیا ہے۔ 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے زرعی اور غیر TOU رہائشی صارفین سے فی یونٹ PKR 0.43 کی رقم وصول کی جائے گی۔ جبکہ دیگر صارفین کے زمرے فی یونٹ PKR 3.82 چارج کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -