تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، نیپرا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا جناب اننجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت بجلی کی قیمت میں4روپے5پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست دی ، جس میں کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا شدہ بجلی کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سےپیدا بجلی کی لاگت28روپے فی یونٹ رہی، ایل این جی سے 16 روپے، کوئلے سے بجلی 14 روپے فی یونٹ بنی اور 31 روپے فی یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوئی۔

نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اےمد میں3 روپے 99 پیسے بنتا ہے ، مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت1روپے13 پیسے جون میں زیادہ چارج ہوگا اور اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کےلئے ہو گا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا تاہم الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

نیپرا نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Comments