تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا بتانا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 39 پیسے سستا ہوکر 285.74 پر بند ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کے درآمد کنندگان کو ڈالر 286.25 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ انٹر بینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 روپے مہنگا فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Comments