منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی، ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی، 10 گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 622 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 07 ڈالر کمی کے بعد 1861 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 160.62 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے سے 40534 پر بند ہوا، 8 ارب روپے مالیت کے 15.81 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں