منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت قوانین تبدیل کرکے وقت سے قبل بڑھائی گئیں، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت قوانین تبدیل کرکے وقت سے قبل بڑھا کر آئل کمپنیز کو 19 ارب روپے کا تحفہ دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر سارا پیسہ اسٹاک ری پلیسمنٹ میں گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جنگ رکے گی تو تیل کی قیمتیں گریں گی یہ تو پچھلی قیمتوں پر عوام کو پیڑول دینگے یہ آئل مارکیٹ کمپنیز (او ایم سی) کیلئے تحفہ ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جنگ رکنے پر دنیا میں پیٹرول سستا ہوگا لیکن پاکستان میں عوام کو 15دن مزید مہنگا ملے گا، حکومت کو چاہیے تھا کہ 55 روپے کی لیوی لگا دیتی او ایم سی کو یہ پیسہ کیوں دیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پلیڈز کی ایوریج ابھی لگی ہے تو عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر بھی لگے گی، جنگ ختم ہوئی تو آئل ریفائنریز سے جتنا مہنگا تیل خریدیں گے تو اتنا مہنگا ہی بیچیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم اپریل سے 15 اپریل تک کمپنیز کو پیسہ بھی مہنگے تیل کے حساب سے ہی ملے گا، الحمدللہ حکومت کے تمام وزرا کروڑ پتی ہیں تھوڑا بوجھ تو برداشت کرسکتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سستا پٹرول خریدا تھا تو اسی قیمت پرفروخت کرنا چاہیے تھا، اگر مہنگا پٹرول خریدتے تو قیمتیں بڑھا دیتے۔

ایران جنگ: عالمی سطح پر تیل کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟ وارننگ جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں