جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

سولر پینلز کے بعد سولر انورٹرز اور لیتھیئم بیٹریوں کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سولر پینلز کے بعد سولر انورٹرز اور لیتھیئم بیٹریوں کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد سولر سسٹم لگوانا اب خواب بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر مزید ٹیکس عائد کیے جانے کے امکانی خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر کی مارکیٹوں میں سولر سسٹم اور اس کے آلات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

سولر مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پینلز کی درآمد پر پہلے ہی 10 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاہم بجٹ میں مزید ٹیکسز کے ڈر سے ٹیکس لگنے سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

جس کے بعد مارکیٹ میں 585، 645 اور 720 واٹ کے پینلز 26 ہزار سے لے کر 32 ہزار روپے تک کی بلند قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ پینلز کے ساتھ ساتھ سولر انورٹرز کی قیمتوں میں بھی 20 ہزار روپے تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں چھوٹے صارفین کے لیے استعمال ہونے والے 1 کلو واٹ سے 3 کلو واٹ تک کے انورٹرز کی قیمتیں 5 سے 10 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث لیتھیئم بیٹریوں کی ڈیمانڈ میں جیسے ہی اضافہ ہوا، منافع خوروں نے ان کی قیمتوں میں بھی یکمشت 20 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

اس وقت مارکیٹ میں 5 کلو واٹ کی لیتھیئم بیٹری کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے، جس سے متبادل توانائی کی طرف منتقل ہونے والے مڈل کلاس طبقے پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں