جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ٹرمپ کے دستخط کردہ جوتے کی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (6 فروری 2026): دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے آٹو گراف والی اشیا مہنگی بکتی ہیں تاہم ٹرمپ کے دستخط والے جوتے سب پر بازی لے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی اسنیکر نمائش میں نئے اور نایاب جوتوں کی نمائش جاری ہے اور اس میں ہر سائز کے عالمی شہرت یافتہ برانڈز کے جوتے بھی شامل ہیں۔

اسی نمائش میں پورٹو ریکو کے مشہور اسنیکر انفلوئنسر اور ری سیلر، خورخے اینڈریئس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برانڈڈ گولڈ ہائی ٹاپ اسنیکرز کا نایاب ’’فرینڈز اینڈ فیملی‘‘ جوتے کا جوڑا رکھا ہے جو انہوں نے فروری 2024 میں حاصل کیا تھا۔

خورخے ان 6 نوجوانوں میں سے ایک تھے، جنہیں ٹرمپ سے ملاقات کرنے کا موقع ملا اور اسی ملاقات میں انہیں امریکی صدر کے دستخط شدہ جوتے کی جوڑی بھی ملی۔

سنہری رنگ کے ’نیور سرینڈر ہائی ٹاپس‘ جن پر امریکی پرچم کی تفصیل ہے، کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ریاض ایونٹ کے بعد انہیں اسے خریدنے کے لیے کئی آفرز ہو چکی ہیں۔

اس نمائش میں اوہائیو کے اینڈریو پانویلاس بھی ٹرمپ کے جوتوں کے دو جوڑے فروخت کر رہے ہیں، لیکن یہ دستخط کے بغیر ہیں اور ہر جوڑے کی قیمت صرف ایک ہزار ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں