بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل! سونے کی قیمت تاریخی بلندی کے بعد 1000 ڈالر تک گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخی بلندی کے بعد 1000 ڈالر تک گرگیا ، جس سے سرمایہ کاروں کی چیخیں نکل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سونا 400 ڈالر فی اونس تک سستا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 4,500 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے، 2 فروری کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ سونا اس سطح تک گرا ہے۔

رواں سال 28 جنوری 2026 کو سونا 5,589 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر تھا، جس کے مقابلے میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 1,000 ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

سونے کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چاندی کی قیمتیں بھی گر کر 72 ڈالر فی اونس تک آگئی ہیں۔

ماہرینِ معیشت اور عالمی مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے اس مندی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے۔ اس صورتحال میں شرحِ سود میں کمی کی توقعات ختم ہو رہی ہیں، جس نے سونے پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے فی الحال شرحِ سود برقرار رکھنے یا بڑھانے کے اشاروں نے سرمایہ کاروں کو سونے سے دور کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ جب تک عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم نہیں ہوتا، سونے کی قیمتوں میں استحکام مشکل ہے۔ تاہم، جیسے ہی بیرونی عوامل میں بہتری آئے گی، مانیٹری پالیسی میں نرمی کی امید کے ساتھ سونے کی قیمتیں دوبارہ اوپر جا سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں