اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد بنیادی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد بنیادی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ، چینی دالیں اور سبزیاں ، گھی کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول ڈیزل کے بعد بنیادی چیزوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ایک ماہ میں روپے کی بے قدری سے افراط زر کی شرح 27 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی، جس میں چینی دالیں اور سبزیاں ، گھی کی قیمت بڑھ گئی جبکہ گڑ بھی مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.60 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1.88 فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح 0.54 فیصد مزید بڑھ گئی ، ایک ہفتےمیں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے چینی 7.17 فیصد ، گڑ 2.11 ، دال مسور1.50 فیصدمہنگی ہوئی جبکہ دال ماش کی قیمتوں میں1.39فیصداضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں 8 اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ، حالیہ ہفتےٹماٹر 3.36فیصد،کیلے 2.49 فیصد ، پیاز2.01فیصد،چکن 1.23فیصدسستا ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں