اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی، دودھ، گھی، سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی، بچوں کے خشک دودھ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیاگیا ، جس کے بعد برانڈڈ گھی397 روپے سے بڑھا کر 468 روپے کا کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ بچوں کے800گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیاگیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800 گرام ڈبےکی قیمت 1690 سے بڑھا کر 1810 روپے کردی۔
اسی طرحایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا، جس کے بعد برانڈڈ دیسی گھی 1200 سے بڑھ کر 1420 روپے کا ہوگیا۔
200گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا اور کریم 153 روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی جبکہ چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی۔
800گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا اور کیچپ 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا، نوٹیفکیشن
اس کے علاوہ مختلف برانڈز کے بسکٹ ، مصالحہ جات اور سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے