ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجاویز سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے 16جنوری سے قیمتوں پر ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 11روپے 95پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز رکھی ہے۔

- Advertisement -

ذرایع نے بتایا کہ اوگرا نے 16جنوری سے قیمتوں پرورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی ورکنگ 30روپے فی لیٹرلیوی کے مطابق کی گئی۔

البتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔

لیکن اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے عمران خان نے مسترد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں