تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہوگئیں، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی۔

وزارت توانائی کو مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی تجویز موصول ہوئی ہے، قیمتوں میں کمی کی تجاویز سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل سے قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز کے بعد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -