تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، اوگرا کی سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے لی جارہی ہے، ڈیزل پر موجود پیٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -