اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم کو پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید احکامات تک اپنی موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔
خیال رہے عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔
Petrol Price Announced in Pakistan- March 13, 2026
جس میں پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔
وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ عوام کو قیمتوں میں استحکام کا فائدہ مل سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


