تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

‏’دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹےکی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے‘‏

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹےکی قیمتوں میں کمی کا ‏رجحان ہے اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم قیمتوں میں اضافےکے باوجود عوام کو ریلیف ملےگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ آٹےکی ‏قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے کرشنگ سیزن شروع ہوگاتوچینی کی قیمت مزیدکم ہوگی، حکومت ‏مہنگائی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ جہت ہے اور وزیراعظم آئندہ دنوں میں بڑے پروگراموں کااعلان کریں ‏گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم اجرا میں مسلسل تاخیر ہوئی ہے سندھ میں 20کلو آٹےکا ‏تھیلا پنجاب اور کےپی کی نسبت400مہنگا ہے سندھ حکومت پرمسلسل زور دےرہےہیں گندم ریلیز کو بڑھایا ‏جائےگندم ریلیز بڑھانےسےسندھ میں آٹےکی قیمت میں کمی ہو گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس سال گنےکی تاریخی پیداوارہونےکی توقع ہے کاٹن کی پیداوارگزشتہ سال کی ‏نسبت 60 فیصد زیادہ ہے آٹےکی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے کرشنگ سیزن شروع ہوگاتوچینی کی ‏قیمت مزیدکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متوسط طبقہ کوریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعظم نےاحساس ‏پروگرام کی سبسڈی اسکیم کوبڑھانےکی ہدایت کی ہے، کےپی، پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم میں ‏حصہ دار بننےکوتیارہیں چاہتے ہیں سندھ اوربلوچستان بھی اس سبسڈی اسکیم میں حصہ داربنیں جب کہ گلگت ‏بلتستان اور کشمیر نےاس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -