منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

برطانیہ، رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کر دی گئی۔ ساڑھے 12 پاؤنڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 pence میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ دس کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پاؤنڈ کی رعایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت تجارت رمضان المبارک 1447 ہجری کے مقدس میینے میں صارفین کو ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران سعودی عرب میں 37,000 سے زیادہ بار انسپیکشن اور سپلائی مانٹرینگ ٹیموں نے دورے کیے ہیں۔

رمضان کی آمد سے قبل اتنی بڑی تعداد میں معائنہ ٹیموں کے دورے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وزات تجارت قیمتوں کے حوالے سے کڑی جانچ کررہی ہے۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے والے راستوں پر ریٹیل دکانوں، مرکزی بازاروں اور گیس اسٹیشنوں کے معائنہ ٹیموں نے دورے کیے۔

یہ دورے ان ریگولیٹری تعمیل کی تصدیق کرتے ہیں جن کے تحت قیمتوں میں ہیرا پھیری کو روکنے کیلیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

دبئی میں مفت پارکنگ کی سہولت کا اعلان

خیال رہے کہ وزارت نے ماہ مقدس میں رمضان سے متعلقہ مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں