منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

اسٹیل اور سریے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف بحرانوں میں ڈوبی ملکی معیشت کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، تعمیراتی شعبہ بھی ڈوبنے لگا۔

اسٹیل اور سریے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرآ گئی، ایک ٹن سریا 2لاکھ80ہزار روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈرز اور ڈیولپرز نے سریا نہ خریدنے کا اعلان کردیا ہے جس کے نتیجے میں تعمیراتی کام رک گئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایچ آر سی، سی آر سی اور جی پی کی قیمتیں 3 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئیں، صدر آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن حمادپوناوالا نے کہا ہے کہ ایل سیز فوری کھولی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل اور سریے کی قیمتیں بڑھنے کی اصل وجہ ایل سیز کا نہ کھلنا اور ڈالرکی قدر میں اضافہ ہے۔

حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بندش سے لوہے کی مقامی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، اور لوہے کی امپورٹ نہ ہونے سے تعمیراتی انڈسٹری مکمل خسارے میں ہے۔

انھوں نے کہا لوکل پیداوار نہ ہونے اور اسٹیل ملز کی بندش کے باعث لوہے کا کاروبار مکمل طور پر امپورٹ پر انحصار کر رہا ہے، جب کہ لوہے کی امپورٹ نہ ہونے کہ وجہ سے تعمیراتی انڈسٹری مکمل خسارے میں آ چکی ہے۔

حماد پونا والا نے خدشہ ظاہر کیا کہ تعمیراتی انڈسٹری مکمل بند ہو جائے گی، کیوں کہ تمام انڈسٹری کو اپنی پروڈکشن کے لیے لوہا درکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں