پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

چینی، دودھ ، پتی کی ہوشربا قیمتیں، عوام چائے پینے سے بھی گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

چینی، دودھ اور پتی کی ہوشربا قیمتوں کے باعث عوام کے لیے ایک کپ چائے پینا بھی محال ہوگیا ہے، مہنگائی نے چائے کے ہوٹلوں کی رونق بھی کم کردی۔

مہنگائی نے عام اور خاص سبھی پاکستانیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ضروریات زندگی کا حصول بھی ان کے لیے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے، دودھ، پتی اور چینی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام سے چائے پینے کی استطاعت بھی چھین لی ہے۔

چائے کے ہوٹلوں پر جہاں پہلے عوام کا ہجوم ہوتا تھا اب لوگوں کی تعداد کافی کم نظر آتی ہے، مزدور طبقہ چھوٹے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر چائے پینے کے لیے موجود ہوتا تھا مگر اب یہ بھی تعیشات میں شامل ہوتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ہوٹل مالکان نے بتایا کہ چینی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ جو چائے کا کپ پہلے 60 روپے میں ملتا تھا اب وہ 70 روپے کا ہوگیا ہے، چینی، دودھ اور پتی کے علاوہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے بھی چائے کی قیمت بڑھی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ چائے پینا اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے جسے چھوڑنا مشکل ہے اس لیے اب کم دودھ اور کم چینی ڈال کر گزارہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی 220 سے لے کر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں