اشتہار

ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں کا نظام تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت نے قیمتوں کا نظام تبدیل کرلیا تاہم کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سبسڈی فنڈ بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں کا دہائیوں پرانا نظام تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

نئے فیصلے کے تحت اب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ایل پی جی کی ماہانہ قیمتیں مقرر نہیں کرے گی۔

نئے ڈی ریگولیشن نظام کے تحت ایل پی جی کی قیمتیں اب ڈی ریگولیٹ کر دی گئی ہیں، جس کے بعد کمپنیاں درآمدی لاگت اور دیگر اخراجات کی بنیاد پر خود قیمتیں طے کرنے میں آزاد ہوں گی۔

ایل پی جی کی قیمت کا تعیّن اب ایل پی جی کی درآمدی لاگت، مال برداری ، انشورنس اور دیگر سپلائی چین اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

حکومت نے واضح کیا ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت ایک خصوصی سبسڈی فنڈ قائم کرے گی جس کے ذریعے غریب طبقے کو مالی امداد دی جائے گی۔

اس سبسڈی سے بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خاندان مستفید ہو سکیں گے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس قدم سے ایل پی جی کی درآمد اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

تاہم، سرکاری کنٹرول ختم ہونے کے بعد عام صارفین اور معاشی ماہرین کی جانب سے یہ اہم سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا اوگرا کی جانب سے قیمتیں آزاد کیے جانے کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی سستی ہوگی یا کمپنیوں کی اجارہ داری سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں