پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

آج فخر اور شکر کا لمحہ ہے! چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قوم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم کی ریکارڈ نیلامی کے بعد محسن نقوی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آج پاکستان، پاکستان کرکٹ، پی سی بی اور پی ایس ایل کے فخر اور شکر کا لمحہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ 10 سال قبل شروع ہونے والے سفر نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، 245 کروڑ روپے میں ٹیم کی نیلامی پر اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت 15 فروری کوشیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گے

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے انٹرنیشنل برانڈ پی ایس ایل پر سرمایہ کاروں کے بےپناہ اعتماد کا اظہار ہے، آج پرامن اور کرکٹ سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے،

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی نیلامی جیتنے والی فرنچائز ولی ٹیکنالوجیز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، الحمدللہ پی ایس ایل آج دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکتا ستارہ بن چکا ہے۔

پاک بھارت میچ کرانے کےلیے سری لنکن صدر بھی میدان میں آگئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں