جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مون سون بارشوں کا آغازہو گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبد: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔

مون سون کی آمد آمد ہے ،گرمی بھی اپنی جوبن پر ہے اور ساتھ ہی رمضان کا بابرکت مہینہ بھی جاری ہے،ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ایسے میں باران رحمت کی توقع لیے ہر آنکھ آسمان کی جانب اُٹھتی نظر آتی ہے، یوں لگتا ہے کہ رحمت ِخداوندی بھی اپنی مخلوق کی جانب متوجہ ہوتی دکھائی دیتی ہے،پیشین گوئی کے مطابق اگلےہفتے سے مون سون سیزن کی بارشیں شروع ہوجائیں گی۔

ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی دھوپ سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس سال مون سون کی بارشیں کل سے شروع ہوں گی اور اس سال بارش کی شدت گزشتہ سال ہونے والی مون سون بارشوں کی نسبت 15 سے 20 فیصد زیادہ ہو گی،تیز ہواوؤں کے ساتھ ہونے والی بارشیں پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہوں گی۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص،شہید بینیظرآباد ،قلات، مکران میں کہیں کہیں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، سبی،نصیرآباد ،بہاولپور کوئٹہ ، ژوب ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ٖفیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے سے موسم قدرے بہتر ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا کےکچھ علاقے بدستور بادلوں میں لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہے،تا ہم پنجاب،بلوچستان اور سندھ۔ سمیت خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم ہے۔

مون سون بارشوں کی آمد اپنی جگہ مگر پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں بارش کے پانی کا اخراج کرنے والے نالے کچرے اور گندگی سے بھرے پڑے ہیں،ب تک شہروں سے پانی نکالنے والے نالوں کی صفائی نہیں ہو سکی ہے جس سے خدشہ بڑھ رہا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کیسے ہو گی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں