تازہ ترین

’ریلوے کا متحرک نظام مل جائے تو ملک بھر میں کوئلے کی فراہمی ممکن ہے‘

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر ریلوے کا متحرک نظام مل جائے تو پورے ملک میں کوئلہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اسلا م آباد میں تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ یہ منصوبہ انقلاب لے کر آئے گا اس منصوبے سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ بچایا جا سکےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر ریلوے کا متحرک نظام مل جائے تو پورے ملک میں کوئلہ فراہم کیا جا سکتا ہے گھر میں جوکوئلہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انعام میں دیا ہے اس میں بہتر سہولیات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان آج ہی گفتگو ہوئی اور معاہدہ ہو گیا آج اس معاہدے سے قومی یکجہتی کو بھی بھرپورفروغ ملا ہے یہ منصوبہ قومی یکجہتی اور اتحاد کی بھی علامت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاق اورسندھ کےتعاون سےمکمل کریں گے میں چاہتاہوں کہ اس منصوبے کامل کرافتتاح کریں تمام سیاسی اختلاف بھلاکرعوامی فلاح کایہ منصوبہ مکمل کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کیلئے بہت سنجیدہ ہے یہ منصوبہ پاکستان انرجی سورس ہے۔

Comments

- Advertisement -