The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان کیلئے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے حوالے ترجیحات مرتب کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے ہر علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے کوئٹہ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں میں کی ترقی و خوشحالی ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کیے گئے مگر عمل درآمد نا ہوسکا، بلوچستان کےلیے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی بلوچستان سے وابستگی اور خلوص نیت سے کمٹمنٹ کی عکاسی ہے، صوبے میں ترقی کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی کےلیے اسپیشل پیکج مرتب کرنے کےلیے مشاورت کریں گے، کرونا وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر ہمیں مزید احتیاط کرنی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے یر علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلیے تما وسائل بروئے کار لائیں گے، عنقریب وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں