بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پرائم منسٹریوتھ افیئرز رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کامستقبل دوبارہ روشن ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر پلیئر کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہے کہ ہاکی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ملائیشیا سے وطن واپس پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

رانا مشہود نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، میرٹ پر آنے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں جھنڈے گاڑے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہچنچ گئی۔

قومی ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سلورمیڈل حاصل کیا۔ فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں