پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

اپنا گھر اسکیم، مزید سہولیات اور نئی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا گھر اسکیم کے لیے درخواست فارم کو آسان فہم بنانےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت "پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم” کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے تو اپنے گھر کے خواہشمند زیادہ سے زیادہ افراد کا خواب پورا ہو گا، اسکیم کی کامیابی سے تعمیرات کے شعبے اور منسلک صنعتوں کو فروغ ملے گا جس سے معاشی ترقی بڑھے گی۔

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام: اوورسیز پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!

وزیر اعظم کی ہدایات

  • وزیر اعظم نے شہریوں کیلئے اپنا گھر اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت ہے۔
  • وزارت ہاؤسنگ کو اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اپنا گھر اسکیم کے درخواست فارم کو آسان فہم بنانے کی ہدایت کی ہے۔
  • وزیراعظم نے بینکوں کو اپناگھراسکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
  • وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے پورے ملک میں آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
  • زمینوں کے کاغذات میں تیزی کیلئے صوبوں کو ضلعی سطح پر سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بریفنگ

اجلاس میں وزیراعظم کو اپنا گھر اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم مد میں اب تک مجموعی طور پر 11 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔

اب تک 67900 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں جس میں 16587منظور ہوئیں اور 3146 کو قرضوں کی ادائیگی ہو چکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں