اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری دیدی۔

خصوصی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری گاڑیوں میں ایندھن کےاستعمال میں 50 فیصد کمی میں 30 جون تک توسیع ہو گی۔

60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے احکامات میں بھی 30 جون تک توسیع ہو گی اور ساتھ ہی سرکاری افسران اورحکام کےغیر ملکی دوروں پر بھی پابندی 30 جون تک برقرار رہے گی۔

پیٹرول قیمت

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچانے کے لیے فارمولا تیار ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچانے کے لیے ایک نئے اور شفاف فارمولے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی مشترکہ سفارتی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، ایران اور امریکہ اس وقت جنگ بندی کے معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنا شروع ہو چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں