پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

وزیر اعظم آزاد کشمیر یومِ شہدا بھول کر مجرموں کے استقبال کے لیے لاہور پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر یوم شہدا بھول کر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مجرموں کے استقبال کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرسال 13 جولائی کو کشمیری عوام یومِ شہدا مناتے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے اپنے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کی بجائے مجرموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان بھی ہم راہ ہیں، لاہور میں وہ لندن سے وطن واپس آنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں، کشمیری بھائی یومِ شہدا پر اپنے وزیر اعظم کے بغیر اہم دن منائیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو ڈوگرہ راج کی فوج نے 1931 میں 22 کشمیریوں کو شہید کیا تھا، آزاد کشمیر میں اس افسوس ناک واقعے کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

نوازشریف، مریم نواز کا طیارہ آج رات لندن سے روانہ ہوگا، گرفتاری کی تیاری مکمل


خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنی بیٹی مریم کے ساتھ کل وطن واپس آرہے ہیں، وطن میں اترتے ہی انھیں گرفتار کر کے جیل پہنچایا جائے گا، جب کہ ن لیگی کارکنوں نے ان کے استقبال کی تیاریاں کر لی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں