منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

17 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف کل یوم مذمت منایا جائے گا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جس کے خلاف کل آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، راجہ فاروق حیدر کا لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کل کشمیری یوم مذمت منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 17 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ہر کشمیری غم زدہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کا قتل کرا رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر خاموش نہیں بھیٹھ سکتے۔

- Advertisement -

مقبوضہ کشمیر میں 17 کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، پاکستان کشمیریوں کی شہادت کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے گا جبکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارتی سفیر کو اسلام آباد طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریت کانفرسن کی جانب سے کل مقبوضہ کشمیر میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر اپنی آواز بلند کرے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 17 نوجوان شہید

خیال رہےکہ آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے شدید مذمتی بیان بھی سامنے آیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں