The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی مجموعی صورتحال پراجلاس جس میں این سی اوسی کی جانب سےکیےگئےفیصلوں سےمتعلق آگاہ کیاگیا۔

کورونا وبا اور اسپتالوں کی استعدادکار سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوباکےپہلےمرحلےمیں قابل تقلیدحکمت عملی اپنائی، بروقت فیصلوں سے وباپرقابوپایاجس کی دنیامعترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔

وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں