پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وزیراعظم ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، احسان مانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنے کی خواہش ہے، نیا ڈومیسٹک نظام اس خواہش کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

احسان مانی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نظام سابق کرکٹرز کو ماضی سے زیادہ روزگار دے گا، سابق کرکٹرز کو سمجھنا ہوگا کہ پہلے صرف پی سی بی تھا، اب 6 مزید ایسوسی ایشنز میں بھی روزگار پیدا ہورہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے پیچھے نہیں بھاگیں گے، ماضی کا مطالعہ کرلیں تو سیریز سے گریز ہمیشہ بھارت نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اور وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کو مستحکم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ کرونا کے حالات کے پیش نظر ایک بڑا چیلنج ہے لیکن اس سے ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ ملے گی، ہم انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں