تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جون میں ڈیل کیلئے پرُامید ہوں آئی ایم ایف کی جانب سے 9واں جائزہ تمام شرائط وضوابط سےمطابقت رکھتا ہے۔

ترک خبرایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ ہمارے پاس رواں ماہ اچھی خبریں آئیں گی پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکوحتمی شکل دینےکیلئے پرامیدہے ہم نےآئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہر ایک ضرورت کو پیشگی اقدامات کےطور پر پورا کیا گیا ہے آئی ایم ایف کے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبوں پر کام کرنا ہو گا آئی ایم ایف معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو قوم کی استقامت ناگزیر ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام نے ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کیا ہے ضرورت پڑی تو خود کو مضبوط کریں گے اور دوبارہ اٹھیں گے پاکستان کو اپریل 2022 سےبہت سےمسائل کا سامنا ہے مسائل گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے پیدا ہوئے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگست میں سیلاب اورمہنگائی کی وجہ سےبھی مسائل بڑھے پاکستان اپریل 2022میں ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کی تھی عوام اور برادرانہ دوست ممالک کی مدد سے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔

Comments

- Advertisement -