جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پیپلز پارٹی کا احتجاج کام کر گیا، وزیراعظم ہاؤس نے آرڈیننس واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کام کر گیا، وزیراعظم ہاؤس نے اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس واپس لے لیا۔

حکومت نے صدر مملکت کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زون کا آرڈیننس  جاری کیا تھا جس پر صدر مملکت نے آرڈیننس واپس لینےکی ایڈوائس دی تھی۔

پیپلز پارٹی نے آرڈیننس کے اجرا پر احتجاج اور آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم و رہنما پی پی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون کو صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اس طرح کے رویےحکومتی اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پارلیمانی پارٹی کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ کرے گی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کےخلاف ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرےگی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں