تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کر دی۔

مہنگائی کی لہر میں وزیراعظم کا زبردست اقدام، عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرول11 اور ڈیزل14 روپے بڑھانےکی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سےتیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کابوجھ اپنے اوپر لے گی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کومہنگائی سےبچانےکیلئےحکومت ہرممکن کوشش کرےگی، عوام کواضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظورنہیں کی، وزیراعظم نےکہا دنیامیں بڑھتی مہنگائی سےتیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سےبچانےکےلئےحکومت ہرممکن کوشش کریگی۔

شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم نے اوگرا کی سمری کوڈیفر کر دیا اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کابوجھ اپنےاوپرلےگی، حکومت عوام کومہنگائی سےبچانےکی کوشش کرےگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 سال کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے فروری میں پیٹرول کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -