تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان نےٹیلی اسکول چینل کاافتتاح کر دیا

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے گھروں میں موجود طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نےٹیلی اسکول چینل کاافتتاح کردیا۔

چینل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیلی اسکول چینل کے قیام میں کردار ادا کرنے پر تمام وزارتوں، محکموں کو شبانہ روز محنت پر مبارکباد دیتاہوں اور وزارت تعلیم اور اطلاعات کا بھی مشکورہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ایسےحالات ہیں جس کاپاکستان نےکبھی سامنا نہیں کیا، کورونا وباکی وجہ سے بچے گھروں تک محدودہیں جنہیں ٹیلی اسکول چینل کےذریعےتعلیم دی جاسکےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےپاکستان میں تعلیمی معیار پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لیکن ہماری حکومت تعلیمی معیارپر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کواسکول میں بھی لاناہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتاہوں ٹیلی اسکول چینل کورونا کے بعدبھی چلناچاہیے، ٹیلی اسکول چینل میں حکومت جوبھی تعاون کرسکتی ہےاور کرےگی، بدقسمتی سےپاکستان میں سب سےزیادہ بچےاسکولوں سےباہرہیں تاہم ٹیلی اسکول چینل کےذریعےدور دراز علاقوں کےبچےبھی مستفیدہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کےشعبےمیں ہم دنیا سےپیچھےرہ گئےتھے، میری دوچیزوں پرزیادہ توجہ تھی ایک ٹیلی اسکول اوردوسرا ٹیلی میڈیسن، اب ٹیلی اسکول چینل کھل گیا ہے اور ٹیلی میڈیسن سےمتعلق بھی غور کیا جا رہاہے۔

Comments

- Advertisement -