وزیرِ اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے -
The news is by your side.

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیرِ اعظم نے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر فواد چوہدری، فیصل واوڈا اور علیم خان کو دورۂ چین سے روک دیا

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، پاکستان میں چینی سفیر اور چینی وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا،  وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔

عمران خان چین سے معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط کریں گے

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان 2 نومبر کو چینی صدر سے ملاقات کریں گے، عمران خان اے آئی آئی بی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے اور چین سے معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

3 نومبر کو عمران خان بیجنگ میں پیپلز ہیرو مونومنٹ کا دورہ کریں گے جب کہ اسی دن چیئرمین این پی سے بھی ملاقات کریں گے۔

پروگرام کے مطابق 4 نومبر کو وزیرِ اعظم چین میں ایک اسکول میں خطاب کریں گے اور بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  چینی قیادت نے اپنے ستر کروڑ عوام کو غربت سے نکالا، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا: وزیراعظم


5 نومبرکو وزیرِ اعظم پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹرو پولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے، ایک بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جب کہ چائنا رین بو انٹرنیشنل کمپنی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیرِ اطلاعات کا دورۂ سعودی عرب بھی منسوخ ہونے کا امکان

دریں اثنا ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ اور 3 وزرا کو دورۂ چین سے روک دیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، فیصل واوڈا اور علیم خان چین کے دورے پر نہ جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو امن و امان کمیٹی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات کا دورۂ سعودی عرب بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے، فواد چوہدری کا 3 نومبر کو سعودی عرب کا دورہ طے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں