پوری قوم کو ڈیمز کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، وزیراعظم
The news is by your side.

Advertisement

پوری قوم کو ڈیمز کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو ڈیمز کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ڈیمز بننے سے ملک میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور چیئرمین واپڈا نے ملاقات کی، وزیراعظم کو پانی کی صورت حال اور ڈیمز کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈیم کی تعمیر سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کو ملک میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، عمران خان کو ڈیمز کی تعمیر اور پانی سے متعلق جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے پانی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارت کے اقدامات کی تعریف کی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت پانی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، پانی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، ڈیم فنڈ میں عوام، اوورسیز پاکستانی جوش و خروش سے حصہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر قومی معاملہ ہے، اس کی تعمیر سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، بجلی میں اضافے کے باعث ملکی معیشت بہتر اور سماجی ترقی ہوگی۔

مزید پڑھیں: دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ڈیم معاشی استحکام اور سماجی ترقی میں نئے باب کا اضافہ کریں گے، ڈیموں کی تعمیر قومی مقصد ہے پوری قوم کو ہاتھ بٹانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں بھی وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی تھی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کی خود نگرانی کروں گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں